Ubtan Banane Ka Tarika
آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ دُلہن بن کر بہت دلکش نظر آنا چاہتی ہیں؟ تو ابھی بتائے گئے خاص طریقے سے اُبٹن بنائیں اور پائیں چاند سا نکھرا چہرہ چند ہی دِنوں میں
ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنی شادی پر بہت خوبصورت لگے اور جب دُلہن بنے تو اس پر بہت نور آئے، اس کے لئے لڑکیاں کئی طریقے بھی آزماتی ہیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں خاص دُلہن اُبٹن بنانے کا طریقہ جس کو اگر بنا کر آپ ابھی سے لگانا شروع کر دیں تو شادی تک آپ پا سکیں گی خوبصورت اور نکھرا ہوا چہرہ۔
دُلہن اُبٹن بنانے کا طریقہ
• دو کھانے کے چمچ ترمس کے بیج (لیوپِن بین) لیں، دو کھانے کے چمچ آنبہ ہلدی (مینگو جنجر) لیں، 2 کھانے کے چمچ ارجن کی چھال اور 2 کھانے کے چمچ چھوٹی چندن لیں۔
• ان تمام کو اچھی طرح پیس کر باریک پاؤڈر بنا کر چھان لیں اور ایک پیالے میں نکال لیں۔
• اگر آپ کی جلد نارمل یا ڈرائی ہے تو اس میں ناریل کا تیل ملا کر چہرے اور جسم پر لگائیں۔
• اس سے چہرے کا مساج کریں پھر کچھ دیر لگا رہنے دیں اور دھو لیں۔
• پھر دیکھیں آپ کی شادی کے دن آپ کا چہرہ کیسے چمک اُٹھے گا۔