Phati Airyon Ka Asan Gharelu Ilaj
سردی کے موسم میں ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں ۔۔ اب پھٹی ہوئی ایڑھیوں کو بنائیں نرم و ملائم صرف ایک چیز کے استعمال سے جانیئے ڈاکٹر خرم کا بتایا ہوا بہترین گھریلو نسخہ
جیسے ہی خشک موسم کا آغاز ہوتا ہے جلد سے جُڑے مسائل سامنے آنے لگتے ہیں، سرد اور خشک موسم میں انہیں مسائل میں ایڑھیوں کا پھٹنا ایک عام مسئلہ ہے، تاہم اس کا بروقت علاج ضروری ہے ورنہ یہ پیروں کی خوبصورتی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
پھٹی ایڑھیوں کو نرم و ملائم بنانے کا طریقہ
• اجزاء
ایک گلاس گرم پانی
ایک سے ڈھیڑ چمچ پسی ہوئی چینی
½ چمچ گلیسرین
• طریقہ کار
ایک پین میں ایک گلاس پانی گرم کریں اب اس میں ایک سے ڈھیڑ چمچ پسی ہوئی چینی اور ½ چمچ گلیسرین شامل کریں اب اسے اتنا پکائیں کہ یہ آدھا گلاس رہ جائے پھر اسے نکال کر ٹھنڈا کر لیں، لیموں یا کینو کے چھلکے کو اس پیسٹ میں بھگو کر اسے ایڑھیوں پر لگائیں اور آرام آرام سے رگڑیں، اسے اچھی طرح اسکرب کریں اس کے بعد پتھر والے جھامے سے ایڑھیوں کو رگڑ کریں تمام مردہ کھال اُتار لیں اب اپنی ایڑھیوں پر زیتون یا کھوپرے کا تیل لگائیں اور موزے پہن لیں، اس عمل کو ہفتے میں 3 مرتبہ ضروری دہرائیں، ایڑھیاں نرم و ملائم اور ایک دم صاف ہو جائیں گی۔