Home Remedies For Acne & Pimples - Keel Mahasay Ka Ilaj
چہرے کے کیل مہاسوں کا مکمل خاتمہ
چہرے پر کیل مہاسوں کا ہونا یا ایسی کیلیں جو بہت زیادہ نمایاں ہوں ، کیلوں میں پَس پڑجانا ، وائٹ ہیڈز اور بلیک ہیڈز تمام مسائل سے مکمل نجات کے لئے اگر درج ذیل نسخہ چند روز استعمال کیا جائے تو آپ کا چہرہ صاف و شفاف ہو جائے گا۔
اس نسخہ کو بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء درکار ہیں
دھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو چمچ
کھیرے کا پیسٹ ۔۔۔۔دو چمچ
ملتانی مٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چمچ(پیس لیں)
سرمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو چمچ
بنانے کا طریقہ :
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
لگانے کا طریقہ :
چہرے پر جہاں کیل وغیرہ ہوں وہاں لگائیں (صرف متاثرہ جگہ پر لگانا ہے )
پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں ، پھر چہرہ دھولیں ۔
انشاء اللہ ایک دو دن کے استعمال سے درج بالا تمام مسائل سے نجات مل جائے گی ۔
نوٹ:
چکنی جلد والے اس میں بادام کا تیل شامل کریں ۔