Face Wash Banane Ka Tarika
منہ دھونے کے لئے کلینزر اور فیس واش کا استعمال تو کرتی ہیں لیکن اب اپنے عام منہ دھونے والے صابن میں ڈالیں یہ دو چیزیں اور اس کا روزانہ استعمال کریں، اس سے آپ کا چہرہ قدرتی طور پر نکھر جائے گا اور ہر کوئی آپ سے خوبصورتی کا راز ضرور پوچھنے لگے گا۔
طریقہ:
٭ ایک پیالی چاولوں کو عرقِ گلاب میں ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں، اس کے بعد چاول پانی سے علیحدہ کرلیں۔
٭ پانی میں ایک منہ دھونے والے صابن کو کرش کرلیں اور ساتھ ہی اس میں بادام کی کھل یا چار باداموں کا پیسٹ دو چمچ شامل کرکے اچھا سا محلول بنا لیں اور اس کو کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔
اس سے روزانہ منہ دھوئیں، یہ رنگت بھی صاف کرے گا اور میل کچیل کو بھی دور کرے گا ساتھ ہی چہرے کے بلیک ہیڈز کو بھی کنٹرول کرے گا۔