سینے کی جکڑن ہو یا نزلہ زکام ہربل بام سے پائیں آرام آج ہی یہ بام گھر پر بنائیں اور ان بیماریوں نجات پائیں
اگر بچے سینے کی جکڑن اور کھانسی سے پریشان ہیں دوا کھانے اور قہوہ پینا نہیں چاہتے تو لگائیں انہیں یہ ہربل بام جو پہنچائیں ان تمام بیماریوں میں آرام
سردیاں جہاں اپنے ساتھ ٹھنڈی ہو ائیں ،مزیدار پھل اور میوے لے کر آتی ہیں وہیں ان کے ساتھ کئی بیماریاں بھی چلی آتی ہیں ۔ جیسے نزلہ زکام،کھانسی اور بخارجواس موسم میں بہت عام ہو جاتے ہیں ،ان بیماریوں سے سب سے زیادہ بچے اور ایسے افراد جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے متاثر ہوتے ہیں ۔ یہ بات تو سب ہی مائیں جانتی ہیں کہ جب بچے بیمار ہو جائیں تو ان کا امتحان شروع ہو جاتا ہے، بچے بیماری کی صورت میں چڑچڑے ہو جاتے ہیں کوئی بھی دوا لینے یا قہوہ پینے سے دور بھاگتے ہیں توانہیں رات سوتے وقت سینے اور گردن میں تھوڑی سی ہر بل بام لگادی جائے تو یہ بھی کسی دوا سے کم نہیں بلکہ اس کی اثر انگیزی اس بھی کہیں زیادہ ہے ۔ تو آج ہی فرح کے بتائے ہو ئے طریقے سے یہ ہربل بام بنائیں اور سردی کی ان بیماریوں سے نجات پائیں ۔
اجزاء:
پیٹرولیم جیلی ایک کھانے کا چمچ
ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچ
لونگ کا پاءوڈر دو چٹکی
پیپر منٹ چٹکی بھر
ہلدی چٹکی بھر
ترکیب:
ایک فرائی پین میں پیٹرولیم جیلی ڈال کر دھیمی آنچ پر پگھلالیں ،پھر اس میں ناریل کا تیل شامل کریں ساتھ بقیہ اجزئشامل کریں ،اور انہیں اچھی طرح مکس کریں ،اور اسے کسی بھی جار،بوتل میں بھر کر رکھ دیں یہ تھوری دیر میں جمنا شروع ہو جائے گی ۔ اب اسے کھانسی اور سینے کی جکڑن میں بچے کے سینے اور گردن میں لگائیں آپ دیکھیں گے کہ یہ بچے کو ان بیماریوں سے نجات دے کر آرام پہنچائے گی ۔