Hara Masala Biryani Recipe In Urdu
ہرا مصالحہ بریانی
اجزاء:
• چاول_____ 1 کلو
• ادرک لہسن پسا ہوا_____ 2 کھانے کے چمچ
• نمک_____ حسب ذائقہ
• پیاز (باریک کٹی ہوئی) _____ 12 عدد
• ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) _____ 1 گٹھی
• کالی مرچ (موٹی کُٹی ہوئی) _____ 1 کھانے کا چمچ
• ثابت گرم مصالحہ_____ 2 کھانے کے چمچ
• دہی پھینٹا ہوا_____ 2 پیالی
• زردے کا رنگ_____ 1 چٹکی
• دودھ_____ آدھی پیالی
• کیوڑہ ایسنس_____ چند قطرے
• گھی_____ 1 پیالی
ترکیب:
1. دیگچی میں گوشت ڈال کر اس میں ادرک لہسن٬ پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا٬ پودینہ اور ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے-
2. دہی میں کالی مرچ اور نمک ملا لیں-
3. گوشت کو چولہے سے اتار کر دہی اور گھی ڈال دیں اور ایک طرف رکھ دیں-
4. چاولوں کو گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی (مکمل گلنے سے تین چار منٹ پہلے) ابال لیں-
5. چھلنی میں ڈال کر زائد پانی نکال لیں-
6. بڑے سائز کی دیگچی میں گوشت کو پھیلا کر رکھیں اور اوپر ابلے ہوئے چاول ڈال دیں-
7. زردہ کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس دودھ میں ملا کر چاولوں پر چھڑک دیں-
8. چاول ڈھک کر گرم توے پر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر (دم پر) پکائیں-