Easy Gajar Ka Halwa Recipe In Urdu
گاجر کا حلوہ
اجزاء:
1. گا جر_____ 1 کلو
2. دودھ_____ 2 کلو
3. گھی_____ 1 پائو
4. ملائی_____ 1 پائو
5. چینی_____ 250 گرام یا حسبِ ذائقہ
6. الائچی_____ چند دانے
7. بادام،کاجو_____ حسبِ ضرورت
8. اُبلے انڈے_____ 2 سلائس
ترکیب:
گاجریں کدوکش کرکے کڑاہی میں ڈالیں' ساتھ دودھ بھی ڈال دیں اور اتنا پکائیں کہ دودھ خشک ہو جائے اور گاجریں گل جائیں۔
پھر گھی ڈال کر بھون لیں۔ اور ملائی ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد چینی شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے ہوئے پکائیں کہ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔
آخر میں الائچی،کاجو اور بادام ڈال کر اُتار لیں اور اُبلے انڈوں کے سلائس سے سجا کر پیش کریں۔