Leukorreah Ka Asan Gharelu Ilaj
وہ خواتین جن میں لیکوریا کا مسئلہ ہے وہ وقت سے پہلے اپنی عمر سے بڑی لگنے لگتی ہیں، ان کی ہڈیوں میں درد شروع ہو جاتا ہے اور اس کے علاوہ ان کے بال بھی وقت سے پہلے سفید ہونے لگتے ہیں۔
یہ تمام مسائل لیکوریا کی وجہ سے سامنے آتے ہیں، نیند نہ آنا، سر میں درد، کمر درد، کیلشیم کی کمی، آئرن کی کمی اور بلڈ پریشر ہونا یہ تمام لیکوریا کی علامات ہیں، آج ہم آپ کو بتانے والے حکیم رضا الٰہی کا بتایا ہوا ایسا نسخہ جس سے یہ تمام مسائل دور ہو جائیں گے اور خواتین اور بچیوں کو لیکوریا سے نجات مل جائے گی۔
لیکوریا سے نجات کا بہترین نسخہ
• اجزاء
مائن خرد 30 گرام
گلِ دھاوا 30 گرام
لوت پٹھانی 30 گرام
فولاد جامن 10 گرام
شاخِ مرجان 10 گرام
• نسخہ
اوپر بتائے ہوئے تمام اجزاء کو پیس لیں اس میں ذائقے کے لئے مصری ملا لیں، اب اسے روزانہ آدھا چائے کا چمچ دودھ میں ملا کر روز رات پی لیں، اس سے بہت جلدی ہی لیکوریا سے نجات مل جائے گی۔
شادی شدہ خواتین اس نسخے کو دن میں 2 مرتبہ یعنی صبح اور رات استعمال کریں اور ایک ماہ تک اس کا استعمال جاری رکھیں تو بےحد فائدہ ہوگا، کمر درد، جسم درد، آئرن اور کیلشیم کی کمی اور دیگر تمام مسائل سمیت لیکوریا سے مستقل طور پر نجات مل جائے گی۔