Hath Paon Ko Kala Hone Se Bachane Tarikay
* سردیوں میں کم درجہ حرارت کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے خلیوں کو آکسیجن صحیح سے نہیں پہنچتی ہے۔
* اسکن کے خلیات کو بھی آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور کمی کے باعث اسکن پر واضح فرق پڑتا ہے جس کی وجہ سے اسکن سخت اور بدرنگ ہوجاتی ہے۔سردیوں میں جب ٹھنڈی ہوا بار بار جسم سے ٹکراتی ہے تو اسکن خشک اور کھردری ہوجاتی ہے۔
* کیوٹیکلز کو نرم رکھنے کے لیے زیتون کے تیل میں وٹامن ای آئل ملا کر رات کو سوتے وقت ناخنوں کے اطراف پہ مالش کریں ایسا کرنے سے کیوٹیکلز نرم رہیں گے اور ناخنوں کی ارد گرد سطح صاف رہے گی۔
* سردیوں میں چونکہ ناخنوں میں میل جمنے کا خطرہ رہتا ہے اس لیے اپنے ناخن چھوٹے رکھیں تاکہ وہ صاف اور دلکش لگیں۔
* سردیوں میں رات کو کوئی بھی کریم یا پیٹرولیم جیلی لگا کر کر موزے اور دستانے پہن کر سوئیں۔ پھر صبح نیم گرم پانی اور کسی سوپ کی مدد سے ہاتھ پاؤں اچھی طرح دھولیں کیونکہ ایسی چیزیں دھول مٹی اپنی طرف کھینچتی ہیں اس لیے اگر صحیح سے نہیں دھوئیں گی تو ہاتھ ہاؤں میلے اور کالے نظر آئیں گے۔