Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj
معدے کی تیزابیت، سینے کی جلن اور گیس جیسی بیماریوں سے پریشان ہیں تو آج ہی ان سے نجات کے چند آسان طریقے آزمائیں اور آرام پائیں
اکثر لوگوں کو پیٹ میں اچانک درد کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے جس کی ایک عام وجہ معدے کی تیزابیت بھی ہوتی ہے- گیسٹرک گلینڈز میں موجود تیزابی سیال میں اضافہ معدے میں تیزابیت کا باعث بنتا ہے جس سے گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔
زیرہ
زیرہ ہاضمے کے لیے بہترین مصالحہ ہے۔ کھانے کے بعد ایک چمچ زیرہ ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں شامل کریں اور پی لیں۔ کھانے کے بعد اس نسخے کو اپنی عادت بنالیں جو معدے کی تیزابیت سے نجات دلانے میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
لونگ
لونگ دانتوں کے مسائل کے لیے تو مشہور ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یہ آپ کی غذا کی نالی میں گیس پپیدا نہیں ہونے دیتی۔ اگر لونگ اور الائچی کو کچل کر کھایا جائے تو یہ آپ کے معدے کی تیزابیت کے ساتھ ساتھ منہ کی بو کا خاتمہ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ادرک
ادرک بےشمار فوائد کی مالک ہے اور اگر اس کا ایک ٹکڑا چبالیا جائے یا گرم پانی میں ڈال کر استعمال کرلیا جائے تو یہ آپکے معدے میں موجود تیزابیت کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
کیلا
کیلے میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ یہ آپ کے معدے کی تیزابیت کو روکتا ہے اس لیے اگر آپ کو معدے کی تیزابیت کی شکایت رہتی ہے تو کیلے کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں تاکہ آپ اس تکلیف سے محفوظ رہ سکیں۔
ایک گلاس پانی
عدے کی تیزابیت ہو یا سینے میں جلن ہو ایک گلاس پانی پی لینا چاہیے کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق یہ کسی بھی دوا سے زیادہ تیز کام کرے گا کیونکہ یہ آپ کے معدے میں موجود ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔ جس سے درد میں آرام آجاتا ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔