Kele Ke Chilkon Ke Fayde
کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کیلے کے چھلکوں سے اپنے پاؤں رگڑیں تو کیا ہوگا؟ جان کر آپ بھی کبھی کیلے کے چھلکے پھینکیں گے نہیں
ہم کیلے کھاتے ہیں اور ان کے چھلکے فوری پھینک دیتے ہیں، لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسا بتانے والے ہیں جس کے بعد آپ بھی کبھی کیلے کے چھلکے پھینکنے کی غلطی نہیں کریں گی۔
ٹپ
• کیلے کے چھلکوں میں امینو ایسڈز اور وٹامنز ہوتے ہیں، جس کے استعمال سے آپ کے ہاؤں بہت کم وقت میں نرم و ملائم اور چمکدار ہو سکتے ہیں۔
• کیلے کے چھلکوں سے پاؤں کا مساج کریں، تلووں پر بھی اسے اچھی طرح ملیں۔
• اب نیم گرم پانی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اس میں دونوں پاؤں بھگو لیں۔
• پھر پاؤں کو اس پانی میں رگڑیں، اور برش سے ناخن وغیرہ صاف کریں۔
• اب پاؤں دھو کر ان پر کوئی اچھا لوشن لگائیں اور موزے پہن لیں۔
• ہر ہفتے ایسا کرنے سے پاؤں چمکدار، نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے۔