کیا آپ پینٹ بٹر (مونگ پھلی کا مکھن) کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟
مکھن کے حوالے سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ یہ وزن میں اضافہ کر دیتا ہے اور جسم میں کولیسٹرول کو بڑھانے کا کام رکتا ہے۔ مگر کچھ مکھن ایسے بھی ہیں جو آپ کی صحت کے بڑے مسائل حل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ آپ نے مونگ پھلیاں تو بہت کھائی ہوں گی مگر پینٹ بٹر (مونگ پھلی ) کا مکھن شاید استعمال نہ کیا ہو کیونکہ یہ ذرا مہنگا ہوتا ہے۔ بہر حال لوگ اس کو اس لئے بھی استعمال نہیں کرتے کیونکہ ہمیں اس کے فائدے نہیں معلوم اور جس چیز میں فائدہ نظر نہ آئے ہم اس کو استعمال نہیں کرتے۔
کے-فوڈز آج آپ کو پینٹ بٹر (مونگ پھلی ) کا مکھن کے فوائد اور اس کو بنانے کا اتنا آسان طریقہ بتا نے جا رہا ہے جو جان کر آپ بھی اس سردی پینٹ بٹر ضرور بنا کر کھائیں گے۔
پینٹ بٹر بنانے کی ٹپ:
٭ حسبِ ضرورت مونگ پھلیوں کو چھیل کر ایک پیالے میں ڈال لیں۔
٭ پھر ان چھلی ہوئی مونگ پھلیوں کو بلینڈر میں ڈال کر پاؤڈر بنا لیں۔
٭ آدھے گھنٹے بعد اس پیسٹ کو ایک کھلے برتن میں ڈالیں اور خُشک کر لیں۔
فوائد:
اس مکھن میں تانبا، سیلینیم، زنک، لوہا، کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم، اور مینگنیز سمیت وٹامنز: بی 1 ، بی 2 ، بی 5 ، بی 9 ، پی پی ، ای ، کے ، ڈی اور کیولریز پائی جاتی ہیں۔ جو اس کو ہمارے لئے فائدہ مند بناتی ہیں۔ • اس مکھن کو کھانے سے وزن نہیں بڑھتا ہے کیونکہ اس میں کم کیلوریز اور زنک پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
• گردے میں پتری کے مسئلے کو ختم کرنے میں یہ مکھن آپ کی مدد کرتا ہے اور یورین کے ذریعے پتری کو جسم سے خارج کر دیتا ہے۔
• الزائمر اور دماغی مسائل کو کنٹرول کرنے کے لئے اس مکھن میں نائسن اور وٹامن بی-3 موجود ہیں جو حافظہ بڑھانے کا بھی کام کرتے ہیں۔