قبض سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کونسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا مشورہ دیتے ہیں
ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص قبض کا مسلسل شکار رہتا ہے اور نظامِ ہاضمہ پُرسکون نہیں رہتا تو اسے اپنی روزمرہ کی غذا میں صرف 2 سے 3 غذاؤں کا استعمال شامل کر لینا چاہیئے۔
پھر چاہے آپ سارا دن جو بھی کھائیں مگر دوا کے طور پر دن میں ایک سے 2 مرتبہ ہماری بتائی ہوئی غذا کا استعمال لازمی کریں، ایسا کرنے سے نہ صرف قبض میں آرام آئے گا بلکہ آپ کی مجموعی صحت ٹھیک ہو جائے گی کیونکہ اگر نظامِ ہاضمہ درست نہ ہو خاص طور پر اگر قبض ہو تو اس کا براہِ راست اثر ہماری مجموعی صحت پر پڑتا ہے کیونکہ اس سے آنتیں متاثر ہوتی ہیں۔
قبض میں کونسی غذاؤں کا استعمال کریں؟
• گھی اور گُڑ
کیونکہ سردی کا موسم ہے اور ایسے میں گُڑ ہماری صحت کے لئے بہترین ہے ساتھ ہی دیسی گھی میں ملا ہوا گُڑ اگر استعمال کیا جائے تو قبض دور ہوگا روزانہ دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد گھی اور گُڑ ملا کر ایک سے دو چمچ کھا لیں اس سے میٹھا کھانے کی خواہش بھی دور ہو گی اور نظامِ ہاضمہ بھی درست رہے گا ساتھ ہی گڑ آپ کو سردی کے اثرات سے بھی بچائے گا۔
• خربوزہ/تربوز،سردا
اکثر اوقات ہمارے جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے قبض ہو جاتا ہے، ماہرین صحت کے مطابق ایسے میں پانی سے بھرے ہوئے پھل جسم سے ہائیڈریشن دور کرنے اور الیکٹرولائٹ بیلنس کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں، مقامی خربوزہ یا تربوز یا پھر سردا قبض کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے اور معدے کے مسائل کی روک تھام میں بھی مدد کرتا ہے۔ پھل کو بس ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے شام کے 3-4 بجے کے قریب ایک صحت بخش ناشتے کے طور پر کھائیں۔
• سفید تِل
سفید تِل مثانے اور آنتوں کی صحت کے لئے بےحد فائدے مند ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال قبض کی شکایت کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے رات کے کھانے کے بعد ایک سادی غذا جسے اپنی ڈائٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے وہ ہے سفید تل کا لڈو یا ٹکڑی ماہرین کے مطابق تل فائبر، وٹامن ای، اور ضروری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے، یہ سب ہاضمے کے عمل میں مدد کرتے ہیں چاہیں تو کھُلے ہوئے تِل میں ایک چمچ شہد ملا کر رات کے کھانے کے بعد کھائیں، اس سے نیند بھی پُرسکون آئے گی اور بھرپور فوائد ملیں گے