|
|
آپ خود کو ذہین تصور کرتے ہیں تو پھر آپ کے پاس اس ذہانت کے دعویٰ کی یفیناً کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی۔ لیکن آپ کی ذہانت کے امتحان کے لیے یہ تصاویر کافی ہوں گی اگر آپ پہلی نظر میں ان تصاویر کو دیکھ کر پہچان جائیں کہ یہ کیا ہے تو یقیناً آپ اپنے دعوی میں سچے ثابت ہو سکتے ہیں- |
|
مردہ کھوپڑیاں شاخوں سے کس ظالم نے لٹکائی ہیں |
اگر آپ کو یہ مردہ کھوپڑیاں لگ رہی ہیں تو یقیناً آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں حقیقت میں یہ ایک قسم کے پھول ہیں جن کی شکل مردہ کھوپڑیوں جیسی ہے- |
|
|
بلی سے اس کی روح نکل رہی ہے |
اگر آپ کو اس تصویر کو دیکھ کر یہ محسوس ہورا ہے کہ بلی کی روح اس کے جسم سے نکل رہی ہے تو آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں حقیقت میں یہ ایک بلی کے اوپر دوسری بلی کی چھلانگ لگانے کی تصویر ہے- |
|
|
آرٹ کا حسین نمونہ |
یہ کسی آرٹسٹ کا کمال نہیں ہے بلکہ پائپ اس انداز میں رکھے ہوئے ہیں کہ اس کے اندر سے گزرتی سورج کی روشنی نے ان کو ایک آرٹ کے نمونے مین تبدیل کر دیا ہے- |
|
|
سائیکل کے بھوت |
کسی انسان کے سائيکل چلانے کے دوران اس طرح برف کا جم جانا ممکن نہیں ہوتا ہے مگر شدید سردی میں ان مجسموں کے اوپر برف اس طرح سے جم گئی ہے کہ اس نے بھوت کی شکل اختیار کر لی ہے- |
|
|
زيادہ دیر تک گیم کھیلتے رہنے کا انجام |
زيادہ دیر تک ویڈیو گیم کھیلنے سے انسان کی شکل کتے جیسی نہیں ہو جاتی ہے بلکہ غور سے دیکھیں معاملہ کچھ اور ہی ہے- |
|
|
ہاتھوں ہاتھ لینا شائد اسی کو کہتے ہیں |
اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگا ضرور ہوگا جیسے بہت سارے ہاتھ آپ کی جانب بڑھ رہے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ ایک پودا ہے جس کے پھول ہاتھوں کی شکل کے ہیں- |
|
|
گھوڑے یا زیبرے غور سے دیکھ کر بتائيں |
جب سایہ قد سے بڑا اور واضح ہو جائے تو زيبرے اسی طرح گھوڑے بن جاتے ہیں- |
|
|
ان تمام تصاویر کو دیکھ کر یہ سبق تو آسانی سے نکالا جاتا ہے کہ بعض اوقات جو ہمیں سامنے نظر آرہا ہوتا ہے وہ سچ نہیں ہوتا ہے بلکہ سچائی کو جاننے کے لیے ہمیں ظاہری آنکھوں کے ساتھ عقل کی آنکھوں کا استعمال بھی ضرور کرنا چاہیے- |